جینوا:سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کرسٹیز آکشن ہاوس کے تحت ناشپاتی کے ڈیزائن والے دنیا کے سب سے بڑے اور نایاب ہیرے کے جھمکے کی نیلامی ،،نایاب جھمکوں کا وزن 52.55 اور50.47قیراط ہے جس کو 17.56 ملین ڈالر میں نیلام کر دیا گیا ۔
اس آکشن ہاوس میں ناشپاتی ڈیزائن کی نایاب ہیرے کی انگوٹھی بھی نیلام کی گئی ،جس کا وزن 9 قیراط سے زیادہ ہے ،،ماہرین کے مطابق نمائش میں اس کی قیمت کا اندازہ16سے 18ملین ڈالر تک لگایا گیا تھا ،جبکہ نایا ب انگوٹھی کو 18عشاریہ 11ملین ڈالر میں نیلام کر دیا گیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کی نیلامی
01:23 PM, 16 Nov, 2016