گلگت:حکومت گلگت بلتستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم حسین منانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایک اہم میٹنگ کے بعد آج صوبائی حکومت نے ریاستی اداروں کے ساتھ صلح مشاورت کے بعد یوم حسین منانے کی اجازت دی ہے۔
حاجی فدا محمد ناشاد، سپیکر قانون ساز اسمبلی کے آفیشل فیس بک پیچ پر چلائے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ یوم حسین پر امن طریقے سے منانے کے لئے قراقرم یورنیورسٹی کی انتظامیہ تمام فریقین کے ساتھ مل کر ایک ضابطہ اخلاق طے کرے گی۔
تاہم دیگر ذرائع کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے ممبر حاجی رضوان علی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
قراقرم یونورسٹی میں یوم حسین منانے کی اجازت دے دی گئی
12:53 PM, 16 Nov, 2016