اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اوران کے ساتھی آج پھرالیکشن کمیشن میں جھوٹ بول رہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ چور چور کا شور مچاناچھوڑ یں ، ایسا کرنےسے آپ بچ نہیں سکتے۔ نواز شریف سے شکست کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں ۔ خان صاحب ن لیگ کی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کیوں کررہے ہیں؟۔ ہم الیکشن کمیشن میں الف لیلیٰ کی کہانی نہیں ثبوت لے کرآئے ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔ عمران خان جواب دیں ، قلابازیاں کھانے کے دن ختم ہوگئے۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا کےاحتساب کمیشن کاقانون کیوں تبدیل کیا؟ سال سےغیرملکی فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں جواب کیوں نہیں دے رہے؟ چند اداکار رام کہانی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محمد زبیر بھی موجود تھے۔