لاہور: آج دنیا بھر میں ’’برداشت اور رواداری‘‘کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ موجودہ دور میں برداشت اور رواداری کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے جب چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں جبکہ انسان نے انسانی رشتوں کو بھی فراموش کردیا ہے ۔عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں 16 نومبر کو منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 1996ء میں دی اور یہ دن پہلی مرتبہ 2005ء میں منایا گیا۔برداشت اور رواداری ایسی صفات ہیں۔جس سے انسان نمایاں اور اعلیٰ شخصیت کاا عزاز حاصل کرتا ہے۔
برداشت اور رواداری‘‘کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں صبر کی قوت کو زندہ کرنا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔آج کے جدید دور میں انسان برداشت اور رواداری بھولتا جا رہا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر الجھنا اور توں تکرار عام سی بات بنتی جا رہی ہےجو ایک لمحہ فکریہ ہے۔