ڈاکٹر عاصم کو ضیاءالدین ہسپتال میں ہائیڈروتھراپی کروانے کی اجازت

10:35 AM, 16 Nov, 2016

کراچی : احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم  کو ضیاءالدین ہسپتال سے ہائیڈروتھراپی کروانے کی اجازت دے دی ہے ۔  نیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے انہیں ضیاءالدین ہسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دیدی۔

ضیاءالدین ہسپتال جو ڈاکٹر عاصم  ہی کی ملکیت ہے  میں سابق مشیر پٹرولیم کی  ہائیڈرو تھراپی  ہو گی۔ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مخصوص اوقات میں ڈاکٹر عاصم حسین کو ہائیڈرو تھراپی کے لیے لے جایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہےاور میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کو چلنے پھرنے سے منع کیا ہےتاہم ڈاکٹرعاصم کو فوری ہائیڈرو تھراپی کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں