مشعل اوبامہ کو نسل پرستی کے جملوں کا سامنا

09:52 AM, 16 Nov, 2016

ورجینیا:کلے کاونٹی میں ایک فلاحی تنظیم چلانے والی "پامیلا رمزے ٹیلر "نے اپنی پوسٹ میں خاتون ِ اول کو بندر کہہ دیا۔اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’وائٹ ہاوس میں ایک اعلی درجے کی، خوبصورت اور باوقار خاتون اول کا آنا کافی خوش آئند ہوگا۔ میں ایک بندرکو اونچی ایڑھی کے جوتوں میں دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہوں۔

مقامی میئر بیویرلی والنگ نے اس پوسٹ پر اپنے ردِ عمل میں لکھا ’آج آپ نے مجھے خوش کر دیا۔یہ فیس بک پوسٹ نہ صرف پورے امریکہ بلکہ بین الاقوامی میڈیا تک پھیل گئی ہے۔
ایک آن لائن پیٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں خواتین کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا جائے اور اس پر 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں