پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

09:45 AM, 16 Nov, 2016

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔ کرائسٹ چرچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن مکمل کرلیا ہے اور قومی ٹیم کل کے میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔  ذرائع کے مطابق  پاکستان6بلے بازوں ، 3 فاسٹ باؤلرز ار ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم سن نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ  ہمیں پاکستان ٹیم کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔وکٹ  بیٹسمینوں کے لیے آسان نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بلے باز تجربہ کار ہیں ۔

ولیم سن کا کہناتھا کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک سپنرز کی وجہ سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے ثابت کیا  کہ وہ کہیں بھی اچھا کھیل سکتے ہیں.

مزیدخبریں