سونے سے بنا ڈونلڈ ٹرمپ آئی فون، قیمت3لاکھ روپے

09:13 AM, 16 Nov, 2016

سونے کی ملمع کاری کا حامل ولادیمر پیوتن آئی فون بنانے والے ادارے نے اپنی ”سپرمو کلیکشن“ میں ایک نیا اضافہ کیا ہے۔ آپ کا اندازہ بالکل درست ہے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کا۔

اس خاص آئی فون7 کی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کندہ ہے جس کے ان کا نام اور نعرہ ”امریکا کو پھر عظیم بنائیں“ لکھا ہے۔ اسے روسی-اطالوی ادارے کاویئر نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت 3082 ڈالرز ہوگی۔

کاویئر نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب اس نے 2014ء میں سونے کی ملمع کاری کا پیوتن فون بنایا تھا جو ایسا ہی ڈیزائن رکھتا تھا۔ ادارے کے کہنے کے مطابق پیوتن فون خریدنا ”حب الوطنی کے اظہار کا بہترین طریقہ“ تھا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ "صدر ولادیمر پیوتن نئی نسل کے لیے ایک علامت بن چکے ہیں، مضبوط ارادوں اور فیصلہ کن رہنما کے طور پر۔ کاویئر جیولرز نے انہیں اپنے وقت کی اہم ترین شخصیات میں سے منتخب کیا ہے۔"

مزیدخبریں