نوکیا کا اسمارٹ واچ ک متعارف کروانے کا اعلان

08:49 AM, 16 Nov, 2016

فن لینڈ : فن لینڈ کی  کمپنی نوکیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ کسی نئے اسمارٹ فون سے پہلے اپنی اسمارٹ واچ کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہے۔نوکیا مون ریکر نامی اسمارٹ واچ پر کام کررہی تھی جسے 2014 میں لومیا 930 کے ساتھ متعارف کرایا جانا تھا مگر پھر مائیکرو سافٹ نے نوکیا کا فون بزنس خرید لیا تو فن لینڈ کی کمپنی نے اسمارٹ واچ کا ارادہ منسوخ کردیا۔

مگر اب اسمارٹ واچ کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے اور لگتا ہے کہ اب اسے جلد فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔یوٹیوب میں لیک ہونے والی ویڈیو میں اس اسمارٹ واچ کے چند فیچرز کو دکھایا گیا ہے جیسے سوئپ انٹرفیس، ایپ انٹرفیس اور ڈیفالٹ واچ فیس پر منتقل ہونے کے لیے بٹن اور یہ گھڑی ایپل واچ اور اینڈرائیڈ وئیر ڈیوائسز جیسے لانگ پریسز کی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔

مزیدخبریں