کراچی:زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 15.20 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.49 ارب ڈالر ہو گئے۔
ملکی مجموعی ذخائر میں 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی مجموعی ذخائر 14 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔