معزز عدلیہ سے سوال ہے کہ لوئیر جوڈیشری کو بھی سینیئرز کی جانب سے کالز موصول ہوتی ہیں:عون چودھری

معزز عدلیہ سے سوال ہے کہ لوئیر جوڈیشری کو بھی سینیئرز کی جانب سے کالز موصول ہوتی ہیں:عون چودھری

اسلام آباد : آئی پی پی کے رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ کیا ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی جو اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں، کون لوگ ہیں جو عدلیہ اور اداروں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چودھری نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جاتے ہی ہیں تو چند عناصر سازشیں شروع کر دیتے ہیں، آج کچھ سوالات عدلیہ اور عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

عون چودھری نے کہا کہ پاکستان چلنے لگتا ہے تو ملک مخالف سازش کرنے والے عناصر پیدا کیے جاتے ہیں، کیا ان لوگوں سے بھی سوال کیا جائے گا جو روزانہ اداروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں؟

رہنما آئی پی پی نے کہا کہ یہ ادارے ہماری شان ہیں ہماری عزت ہیں، معزز عدلیہ سے سوال ہے کون لوگ اداروں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں، لوئر جوڈیشری کو بھی سینئرز کی جانب سے کالز موصول ہوتی ہیں۔

عون چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بریگیڈ اداروں کے خلاف بیشنگ کرتی ہے، سوشل میڈیا ٹرولز کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

 
 

مصنف کے بارے میں