لاہور: پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کرکٹ ورلڈکپ کھیلا جائے گا ۔چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان سلطان شاہ کا کہنا ہے، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، بھارت نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔
بلائنڈ کرکٹ ولڈ کپ کا فائدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو ہوگا،،بھارت کا ورلڈکپ میں آنا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے اہم ہے ،،خواہش ہے سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی ورلڈ کپ کا میزبان ہو ،،وزیر اعلیٰ سندھ نے میزبانی کے لئے ضروری ہدایت دی ہیں ۔چاہتے ہیں سندھ حکومت کے تعاون سے ورلڈ کپ کا انعقاد کراچی میں ہو۔
دریں اثنا سندھ کے وزیر برائے کھیل وامورنوجوان سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کاانعقاد خوش آئند ہے، حکومت سندھ کراچی میں اس میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ ورلڈ کپ کے کراچی میں انعقاد کیلئے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔