مجھے ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے،معافی مانگتا ہوں: طارق بشیر چیمہ، معافی قبول کرتی ہوں: زرتاج گل

مجھے ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے،معافی مانگتا ہوں: طارق بشیر چیمہ، معافی قبول کرتی ہوں: زرتاج گل

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کے استعمال پر پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل سے معافی مانگ لی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر نے طارق بشیر چیمہ کو زرتاج گل سے معافی مانگنے پر آمادہ کیا۔ حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ  آپ بڑے ہیں بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ  مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے اور میں زرتاج گل سے معافی مانگتا ہوں۔ زرتاج گل نے بھی طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی۔ 

مصنف کے بارے میں