فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا

06:18 PM, 16 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کل معاملے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بنچ کا حصہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی اور انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے کہا تھا کہ سیاست دان دوہری شہریت پر نااہل ہوسکتے ہیں تو جج کیوں نہیں؟

مزیدخبریں