مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے،  خیبرپختونخوا کا نام اسفندیار ولی کے مرہون منت ہے: ایمل ولی

 مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے،  خیبرپختونخوا کا نام اسفندیار ولی کے مرہون منت ہے: ایمل ولی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرایمل ولی خان  کاکہنا ہے کہ   مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے،  خیبرپختونخوا کا نام اسفندیار ولی کے مرہون منت ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے،  خیبرپختونخوا کا نام اسفندیار ولی کے مرہون منت ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ  زندگی میں ہر بیٹے نے اپنے باپ کو ری پلیس کرنا ہوتا ہے، اسفندیار ولی خان خطے کیلئے لیونگ لیجنڈ ہیں، حیات شیرپاؤ کیس میں میرے والد کو 26 سال کی عمر میں جیل میں ڈالا گیا۔ایمل ولی خان نے کہاکہ مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے۔

 پاکستان میں بہت سارے طبقات کو ہماری شناخت قبول نہیں تھی، خیبرپختونخوا کا نام اسفندیار ولی کے مرہون منت ہے، باچا خان نہ ہوتے تو آج بھی انگریز حکمران ہوتے۔انہوں نے کہا کہ بزرگوں کی خواہش تھی کہ پارٹی سنبھالوں، ملکی حالات جمہوریت کیلئے سازگار نہیں ہیں۔