اسلام آباد : زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی اجلاس میں آمنے سامنے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا،پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ تقریر کے بعد زرتاج گل کے پاس چلے گئے۔قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکر کرتی رہیں، وہ طارق بشیر چیمہ کو بہاولپور یونیورسٹی تصویر سکینڈل کا حوالہ دیتی رہیں۔
زرتاج گل کے ساتھ مکالمے کے دوران تلخ کلامی ہوئی۔
اس پرپی ٹی آئی اراکین کا ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ آغا رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو باہر لے گئے ۔پی ٹی آ ئی اراکین نے کہا بانی پی ٹی آئی کہتے تھے میں کسی وزیر کو کرپشن نہیں کرنے دوں گا۔طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی درست کہتے تھے کہ وہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے بلکہ بطور وزیراعظم خود کرپشن کریں گے۔