لاہور یوں کے لیے خوشخبری ، الیکٹرک بسیں چلانے کااعلان

04:54 PM, 16 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہو رمیں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب الیکٹرک بسیں لاہور کی سڑکوں پربھی  نظر آئیں گی۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر  کاکہنا ہے لاہور میں رواں سال نومبر دسمبر میں ستائیس الیکٹرک بسیں سڑکوں پر ہوں گی۔مختلف اضلاع میں دیگر ہائبرڈ بسیں بھی چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مسافروں کو دو سو سے زائد سپیڈو بسوں کو سبسڈی دی جا رہی ہیں۔دس لاکھ لوگوں کو روزانہ ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے لیکن بس سٹاپ کی خستہ حالت ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ  پچھلے پانچ سال کا حساب دینا ہوگا دس لاکھ لوگوں کو سہولت دینے والے نظام کو کیوں ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔

لاہور میں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے بڑے شہر وں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام متعارف کروایا گیا،باقی شہروں میں بھی سرکاری بسوں پر لاہور جیسی ہی سبسڈی ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس چلائی وہ بھی شہبازشریف کا کارنامہ ہے۔

مزیدخبریں