کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس اپنے مسافروں  کو   گرین لائن تک  پہنچائے گی 

کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس اپنے مسافروں  کو   گرین لائن تک  پہنچائے گی 

کراچی :کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ اورنج لائن بس سروس اپنے مسافروں  کو   گرین لائن تک  پہنچائے گی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کردیا ہے ۔

اورنج لائن سے سفر کرنے والوں کو اب گرین لائن کے بورڈ آفس اسٹاپ تک لایا جا سکے گا۔شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن سے بس میں سوار ہو کر روٹ کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ شرجیل میمن نے اورنج لائن ایکسٹینشن کا بھی افتتاح کیا۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کی انٹی گریشن کا فیصلہ کیا ہے، اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملا دیا جائے گا، اس میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں، مزید روٹس بھی شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں