"بتیاں بجھائی رکھدی  وے دیوا بلے ساری رات۔۔۔"،دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظور کا گانا  گاکر دل جیت لیے

ممبئی :بالی وڈ کے گلوکار دلجیت دوسانجھ نے  پاکستانی گلوکارہ  شازیہ منظور کا گانا گاکر مداحوں کے دل جیت لیے ۔ بھارتی   پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ  جو پاکستانی گلوکارہ  شازیہ منظور کے مداح بھی ہیں انہوں نے کنسرٹ میں  شازیہ منظور کاگانا "بتیاں بجھائی رکھدی  وے دیوا بلے ساری رات۔۔۔" گاکر  سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

شازیہ منظور کے   نامور پنجابی گانوں میں ’چن میرے مکھنا‘، ’راتاں‘، ’سُن سجنا‘ اور دیگر شامل ہیں۔دلجیت  کے اس گانے کی ویڈیو انسٹا گرام پرشازیہ منظور نے  اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی اور پرستاروں نے بہت اچھے کمنٹس کئے ۔

شازیہ منظور نے  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا  ۔ اس موقع پر دلجیت نے خود کو ان کا بڑا پرستار قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں