اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفرآباد پہنچتے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نےان کا ستقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد حکومت جموں و کشمیر کی کابینہ سے خطاب کیا۔
شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کی ملاقات بھی ہو گی جبہ وزیراعظم نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کریں گے جہاں ان کو بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے پر تشدد اتجاج کو روکنے کیلئے وزیر اعظم نے عربوں کے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کئی روز سے جاری ہڑتال ختم ہوئی تھی۔