سندھ اور پنجاب  کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو  الرٹ جاری

سندھ اور پنجاب  کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو  الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے سندھ اور پنجاب  کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو  الرٹ جاری کردیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے علاقے عمر کوٹ ،تھر پارکر ،ٹنڈوالہٰ یار ،سانگھڑ میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، جبکہ پنجاب کے علاقے  بہاولپور ،رحیم یارخان میں  بھی ہیٹ ویو کا خطرہ  ہے۔

دوسری جانب آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔

 این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کرسکتی ہے ۔آج سے 30مئی کے دوران درجہ حرارت 40ڈگری تک جاسکتا ہے ۔

درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کا پہلا اسپیل متوقع ہے۔پہلا اسپیل 2 سے تین دن پر محیط ہوگا۔مئی کے آخر میں دوسرا اسپیل 4 سے 5 دن جاری رہے گا ۔  جون میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  

مصنف کے بارے میں