بانی پی ٹی آئی کی چھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

بانی پی ٹی آئی کی چھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

اسلام آباد:اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر 20 مئی کو دلائل طلب کر لیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجھوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

 وکیل خالد یوسف چودری نے موقف اپنایا کہ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے تیار ہیں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا مسئلہ آرہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حاضری سے استثنیٰ دے کر بھی درخواست ضمانت کا فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کے وقت مقرر کر دیں، ہم دلائل دینا چاہتے ہیں اور ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت  20 مئی تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں