اسلام آباد:پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔دونوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
ایمان مزاری نے ٹویٹ کیا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں خواتین کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔تاہم پھردوبارہ گرفتاری ہوگئی ۔