اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مجرم جب عدالت آتا ہے تو کیا اُسے "گڈ ٹو سی یو "کہنا ٹھیک ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ
قومی اثاثوں،ہسپتال،سکول،میٹروسٹیشنز اورایمبولینسز جلانےکاجواب کیوں نہ لیاگیا؟
وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جلاؤ گھیراؤ ، ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی ۔عمران خان نے قومی تنصیبات پر حملہ کراکےالزام اداروں پر ہی ڈال دیا۔
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان کی پوری سیاست انتشار اور فساد کے علاوہ کچھ نہیں۔ یاد ہے ناعمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کراکے کارکنوں کو شاباش دی تھی ۔
مجرم جب عدالت آتا ہے تو کیا اُسے "گڈ ٹو سی یو "کہنا ٹھیک ہے؟:مریم اورنگزیب
07:13 PM, 16 May, 2023