ریاض: امارات نے شامی صدر بشار الاسد کو اقوام متحدہ کے کوپ28 کلائمٹ سمٹ میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دے دی۔دمشق میں واقع یو اے ای کے سفارتخانے نے اپنے ٹویٹ کیا کہ شامی صدر بشار الاسد نے یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النیہیان کی جانب سے بھیجا گیا اقوام متحدہ کے کوپ 28 کلائمٹ سمٹ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔
کوپ28 کلائمٹ سمٹ کے ترجمان کا کہنا تھا ہم اس مرتبہ انکلوسو کوپ میں کرنے جا رہے ہیں جو مسائل کے ٹرانسفارمیشنل حل تجویز کر سکے اور یہ صرف تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب سب ہی وہاں موجود ہوں۔
عرب میڈیا کے مطابق اگر شامی صدر اقوام متحدہ کے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہیں تو 2011 کے بعد کسی عالمی سمٹ میں یہ ان کی پہلی شرکت ہوگی ۔