فرانس :فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ "کانز " آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلمی اداکاروں نے رونق بخشنی شروع کردی ہے ۔کانز فلم فیسٹیول فلمی دنیا میں سب سے اہم اور مقبول تصور کیاجاتا ہے ۔
اس میں نا صرف ہالی وڈ بلکہ بالی وڈ اور دیگر فلم انڈسٹریوں کے فنکار بھی شرکت کرتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سارہ علی خان اپنا پہلا بین الاقوامی ڈیبیو کریں گی ۔ کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گا۔