اسلام آباد:قومی اسمبلی سابق سپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسد قیصر کیخلاف درج دہشتگردی کے 2 مقدمات کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 5، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
06:01 PM, 16 May, 2023