کراچی :پاکستان اور امریکہ اعلیٰ سطح ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ پاکستان میں ہو گا۔وزارت صحت کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو سفارتی سطح پر ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد سے آگاہ کر دیا۔امریکی ماہرین صحت اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ حکام وفد کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کا پہلا فیز جولائی 2022 میں امریکہ میں ہوا تھاجبکہ دوسرا فیز ستمبر 2022 میں ہونا تھا۔گزشتہ حکومت میں پاک امریکہ تعلقات میں خرابی پر دوسرا فیز نہیں ہوا تھا۔
پاک امریکہ اعلیٰ سطحی ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا مرحلہ ستمبر میں ہوگا
04:56 PM, 16 May, 2023