مارک زکربرگ نے سب سے مقبول سوشل میڈیا میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر ایک نئے فیچر کا اعلان کر دیا۔ واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹ سے اب صارفین اپنی اہم اور پرسنل چیٹس کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے نئے فیچر 'چیٹ لاک' کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ 'کمپنی آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتی ہے اور آج ہم صارفین کے لیے چیٹ لاک کا نیا اور شاندار فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں'۔
اس فیچر کے تحت صارف اپنی من چاہی چیٹس کو پاسورڈ لگا کر لاک کرسکتا ہے جن کی رسائی صرف صارف کےاپنے پاس ہو گی۔ اس کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ لاک شدہ چیٹس کا نوٹیفیکیشن بھی موبائل کی ہوم سکرین پر موصول نہیں ہو گا۔ جب صارف اپنا واٹس ایپ کھولے گا تو ہی وہ لاکڈ چیٹس کے فولڈر میں نئے میسجز کو دیکھ سکے گا۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ابھی تمام واٹس ایپ صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہے۔