کیف: یوکرین کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو لاکھوں ڈالر رشوت لینےکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست قبل نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لینے سے قبل نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس ویسوولود نیازیف ہیں جن سے اس خبر کے حوالے سے کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔
The National Anti Corruption Agency (NACA) has detained the chair of the Supreme Court for a $2.7 million bribe. The establishment of the NACA has been one of the most important reforms in Ukraine. This is a good news showing Ukraine’s determination to rid itself from corruption. pic.twitter.com/CMrm1ai0tY
— Roman Sheremeta 🇺🇦🇺🇸 (@rshereme) May 16, 2023
یوکرینی سپریم کورٹ کی پریس سروس نے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں کہا ہےکہ اس حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
یوکرینی اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے عدلیہ میں ایک بڑے پیمانے کی کرپشن کا پتہ لگایا ہے، ادارے کی جانب سے ڈالرز کی گڈیوں پر مشتمل تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔