پی ٹی آئی شرپسندوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کیے،ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:  قومی سلامتی کمیٹی 

04:41 PM, 16 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ  سیاسی جماعت  کے شرپسندوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وفاقی وزرا نے شرکت کی۔  شرکاء  نے  نو مئی کے پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کی  ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ 

شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت یہ سب کیا۔  واقعات کی ویڈیوز اور شواہد موجود ہیں۔ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پانچ ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ فوجی اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کسی کو بھی ملک کا امن اور استحکام داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

 اجلاس میں شر پسندوں کے خلاف کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی بارے کور کمانڈرز کانفرنس کی سفارشات کی منظوری کا بھی امکان ہے۔  قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ انٹیلی جینس کی بنیاد پر حالیہ آپریشنز کو بھی فورم نے سراہا ۔ 

مزیدخبریں