آٹو میٹک فرینڈ ریکویسٹ جانے کا معمہ حل ہوگیا

04:29 PM, 16 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:حال ہی میں متعدد ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے یہ شکایات سامنے آئی کہ انہوں نے جن افراد کی فیس بک پروفائل وزٹ کی انہیں ازخود فرینڈ ریکویسٹ جا پہنچی۔
ان شکایات کے بعد فیس بک کے صارفین اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خاصے فکر مند تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیایہ دراصل ایک بگ تھا جس پر کمپنی کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے معذرت بھی کرلی گئی۔

رپورٹس کے مطابق بگ کی اطلاع بنگلا دیش، فلپائن اور سری لنکا کے صارفین نے دی تھی۔ میٹا کی طرف سے جاری بیان میں   میٹا اس  خرابی  پر  معذرت خواہ ہے۔ کمپنی نے فوری طور پر اس خرابی کا نوٹس لیا اور اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں