ایشیا کپ: سری لنکا اوربنگلادیش نے نئے ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کی حمایت کردی

04:00 PM, 16 May, 2023

بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش  کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی ہےلیکن ابھی تک بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو دنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔ جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اندرونی اجلاس کے بعد حتمی اجلاس بلایا جائے گا، جو کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں