قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات ، اہم فیصلے 

04:00 PM, 16 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات  کی جس میں اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک  تھے۔ قومی و داخلی سلامتی اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ 

افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عمان پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

مزیدخبریں