اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے ہائیکورٹ کے باہر سے دوبارہ فواد چودھری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن فواد چودھری بھاگ کر ہائیکورٹ میں داخل ہوگئے ۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہا کا حکم لینے کے بعد جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھے سامنے سے پولیس کا ڈالا آگیا ۔فواد چودھری نے ڈالے کو دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھولا انتہائی تیزی سے دوڑ لگاتے ہوئے عدالتی احاطے میں داخل ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس نےعدالت کے گیٹ پر گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ۔۔