اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے ہائیکورٹ کے باہر سے دوبارہ فواد چودھری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن فواد چودھری بھاگ کر ہائیکورٹ میں داخل ہوگئے ۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہا کا حکم لینے کے بعد جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھے سامنے سے پولیس کا ڈالا آگیا ۔فواد چودھری نے ڈالے کو دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھولا انتہائی تیزی سے دوڑ لگاتے ہوئے عدالتی احاطے میں داخل ہوگئے۔
فواد چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی کوشش۔۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 16, 2023
پی ٹی آئی رہنما بھاگ کر واپس عدالت پہنچ گئے۔۔
pic.twitter.com/9li3mC7597
اسلام آباد پولیس نےعدالت کے گیٹ پر گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ۔۔