کسی بھی ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا، 6 ماہ قید 10 لاکھ جرمانہ ہوگا: توہین پارلیمنٹ بل قومی اسمبلی سے منظور 

01:49 PM, 16 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : توہین پارلیمان  منظور کرلیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمان پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کر سکے گی۔بل کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دے دی گئی۔پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید ،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں دی جا سکیں گی۔

بل میں تجویز کے مطابق 24 رکنی پارلیمانی کنٹمپٹ کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 50، 50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا۔کنٹمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔

اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔بل قومی اسمبلی سے بعد منظوری کے لئے سینٹ کو بھیجا جائے گا۔

مزیدخبریں