اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی اور انکی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پولیس نے شہریار آفریدی کو ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، حالانکہ سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔بخاری نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگ اقتدار میں آئیں تو یہی ہوتا ہے جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
پولیس نے شہریار آفریدی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔