کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں 2 گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔