فون کالز آئیں یا نہ آئیں ، حکومت کے ساتھ ہیں: ایم کیو ایم اور بی اے پی کا اعلان 

10:30 PM, 16 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت مشکل فیصلے کرے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ فون کالز آئیں یا نہ آئیں ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور ہم نے ان کو تجویز دی ہے کہ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول سستا کریں جبکہ گاڑی والوں کیلئے پٹرول مہنگا ہونا چاہیے۔ 

خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت مشکل فیصلے کرتی ہے تو وہ اس کا سیاسی بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور شہباز شریف کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی نے کہا کہ اگر عوام کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں تو حکومت کو کرنا چاہیے جبکہ فون کالز آئیں بھی تو ہم پریشر میں نہیں آئیں گے حکومت کے ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں