کراچی : کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے میں خاتون شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دھماکا میمن مسجد کے قریب ہوا۔
نیو نیوز کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک گودام میں ہواجہاں آگ بھی لگی ہوئی ہے ۔
رپورٹر کرن بٹ نے دھماکے کی مبینہ ویڈیو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
Another explosion reported in Karachi, according to latest reports 6 people are injured. A police car can be seen in the video. Too early to comment on the nature of #blast. pic.twitter.com/GwSovHgMOa
— Kiran Butt (@qiranbutt) May 16, 2022
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔