اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران بھی ملک میں گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بدھ سے دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لئے عوام پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دیں ۔مویشیوں اور پالتو جانوروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔