فوج غیر جانبدار ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہ کریں: چودھری پرویز الہٰی

فوج غیر جانبدار ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہ کریں: چودھری پرویز الہٰی
سورس: File

لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فوج پر تنقید بند کرکے حکومت کو نشانہ بنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ  اسٹبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائےعمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ کریں۔عمران خان اور اسٹبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب  بھی عمران خان  سے ملاقات ہوئی یہ کہا اسٹبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی  بلکہ ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں۔اس سے زیادہ  غیرجانبداری  کیا ہو گی کہ ایک وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اور اسٹبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں