عثمان بزدار عمران خان کے بے نامی دار تھے ،10 ارب سے زائد کی کرپشن کی : عطا تارڑ 

04:40 PM, 16 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عمران خان کے بے نامی دار تھے ۔ عثمان بزدار نے 4 سال ملک کو بے دردی سے لوٹا ۔ان کے خلاف آج اینٹی کرپشن میں جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار بتانا پسند کرینگے کہ 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے گئے،  عمران خان عثمان بزدار سے مالی فوائد لیتے رہے ۔ عثمان بزدار نے 10ارب 31کروڑ کا کالا دھن جمع کیا ہے۔  کیا اس کالے دھن کی رپورٹ عمران خان تک نہیں پہنچی ہو گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پانچ ارب مالیت کی 5500 کنال زمین تونسہ میں خریدی گئی ۔ عثمان بزدار کو پنجاب میں ڈمی وزیراعلیٰ بنایا گیا۔ چارایکڑ کا سپنش ولا 70کروڑ مالیت کا ملتان میں ہے ۔ رحیم بخش ٹیکسٹائل ملز میں 12 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ ہے۔ عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے  قبل بہت کم اثاثے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا گیا۔ بتیس کروڑ سے آگے اربوں روپے کی کہانیاں ہیں۔ فرح گوگی بنی گالہ کے ذریعے پنجاب پر حکومت کرتی رہی۔ سابق دور میں  ملکی دولت بے دردی سے لوٹی گئی۔ 

مزیدخبریں