کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان ہے اور سٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا جو 42 ہزار 375 پوائنٹس پر آ گیاہے۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس وقت انٹربینک میں ڈالر 47 پیسے اضافے کے بعد 193 روپے کا ہو گیا ہے۔