کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کے درمیان علیحدگی کو170 دن سے زائد ہو گئے ،شنیر ا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وسیم سے بچھرے 170 د ن ہو گئے اور ابھی بھی وسیم سے دور ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی تیسری لہر نے جہاں پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے وہیں کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو مختلف ممالک میں فضائی سفر کی پابندیوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور بیٹھنے پر مجبور ہیں ،ان ہی میں سے ایک وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی ہیں جو فضائی سفر کی پابندیوں کی وجہ سے وسیم اکرم سے دور آسٹریلیا میں موجود ہیں ۔
170 days and we are still literally oceans apart ????@wasimakramlive #MorningWalkWithoutYou #Australia #Melbourne #Covid2021 @Australia pic.twitter.com/Bp0mVKFauF
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 16, 2021
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی شنیرا نے وسیم اکرم کی جدائی میں ٹوئٹر پر ایک دلبرداشتہ پیغام جاری کیا ہے۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو آسٹریلیا کے کسی سمندر کی ہے جس میں سمندر کی خوبصورت لہروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’170 دن ہوگئے ہیں اور میں وسیم سے ابھی بھی بہت دور ہوں۔‘شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کورونا وائرس کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے شنیرا اوران کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کئے ہوئے ہیں ۔