جینٹ جیکسن کی سیاہ جیکٹ حیران کن قیمت میں نیلام 

06:24 PM, 16 May, 2021

نیویارک :جینٹ جیکسن کی سیا ہ جیکٹ 20گنا زائد رقم میں بالآخر نیلا م کر دی گئی ،پانچ مرتبہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ جینٹ جیکسن نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق جینٹ جیکسن کے کی جیکٹ سوا کروڑ روپے سےزائد میں نیلام کر دی گئی ،توقع کی جارہی تھی کہ جیکٹ 4ہزار سے6 ہزار ڈالر میں فروخت کی جائیگی تاہم توقع سے 20 گنا زائد قیمت میں فروخت ہوئی لیکن خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ گلوکارہ نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی۔ گلوکارہ کی نیلام کردہ سیاہ جیکٹ میٹل ہارڈ ویئر کے باعث تین دن سے جاری نیلامی اور چار دہائیوں پر مشتمل اداکارہ کی اسٹیج ملبوسات اور یادگاری اشیاء میں قیمتی ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ جینٹ جیکسن ان دنوں اپنے دوروں،  ریڈ کارپٹ اور اسٹیج پر پہنے جانے والے1000 سے زائد ملبوسات کی فروخت کر رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے گلوکارہ نے 1990 کے دوران پہنی جانے والی ہوپ ایئر رنگ 43 ہزار  ڈالر میں فروخت کی تھی۔

مزیدخبریں