نیویارک :جینٹ جیکسن کی سیا ہ جیکٹ 20گنا زائد رقم میں بالآخر نیلا م کر دی گئی ،پانچ مرتبہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ جینٹ جیکسن نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق جینٹ جیکسن کے کی جیکٹ سوا کروڑ روپے سےزائد میں نیلام کر دی گئی ،توقع کی جارہی تھی کہ جیکٹ 4ہزار سے6 ہزار ڈالر میں فروخت کی جائیگی تاہم توقع سے 20 گنا زائد قیمت میں فروخت ہوئی لیکن خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
???????????? Auction is live now at https://t.co/7Z4opUsTC5 & at 257 N Canon Dr
— Janet Jackson (@JanetJackson) May 14, 2021
Beverly Hills, CA - 5/14-5/16 ????. Portion of proceeds go to @compassion ???????? @JuliensAuctions pic.twitter.com/ywUAIoQBL3
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ گلوکارہ نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی۔ گلوکارہ کی نیلام کردہ سیاہ جیکٹ میٹل ہارڈ ویئر کے باعث تین دن سے جاری نیلامی اور چار دہائیوں پر مشتمل اداکارہ کی اسٹیج ملبوسات اور یادگاری اشیاء میں قیمتی ہے۔
Thx for all the luv u guys ???? #AllForYou20 pic.twitter.com/XsnJKOEdF0
— Janet Jackson (@JanetJackson) April 24, 2021
خیال رہے کہ گلوکارہ جینٹ جیکسن ان دنوں اپنے دوروں، ریڈ کارپٹ اور اسٹیج پر پہنے جانے والے1000 سے زائد ملبوسات کی فروخت کر رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے گلوکارہ نے 1990 کے دوران پہنی جانے والی ہوپ ایئر رنگ 43 ہزار ڈالر میں فروخت کی تھی۔