کورونا وائرس کے مریضو ں میں ٹانگوں کے بعد بازوئوں میں بلڈ کلاٹنگ شروع 

Blood Clots,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown

نیو جرسی :عالمی وبا کی تیسری لہر میں کورونا کے کئی ایک نئے کیسز ایسے سامنے آئے ہیں جس میں مریضوں کے بازوئوں میں بلڈ کلاٹ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں ،امریکی شہر نیو جرسی میں ایک کورونا کیس میں مریض کے بازوئوں میں خون کے لوتھڑے بننے کی شکایت موصول ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیو جرسی میں آنے والے اس نئے کیس نے ماہرین کو نئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ،ماہرین اس تلاش میں لگ گئے ہیں کہ کیسے کورونا کی نئی قسم خون میں لوتھڑے بناتا ہے اور ان کا علاج کیسے ممکن ہے ۔

یہ دریافت طبی جریدے جرنل وائرسز میں شائع ہوئی ہے، یہ مطالعاتی کیس دراصل روٹگرز کے کرونا کے ایک ہزارہسپتال داخل مریضوں کے مطالعے کا حصہ تھا، جنھیں مارچ اور مئی 2020 کے درمیان داخل کیا اور ڈسچارج کیا گیا تھا۔

تحقیق بتاتی ہے کہ جب معالجین کے پاس کورونا کے مریض غیر واضح سوجن کے ساتھ آئیں، تو انھیں فوری طور پر رگوں میں خون کے لوتھڑوں (DVT) کی ٹیسٹنگ پر توجہ دینی چاہیے،تاکہ بروقت علاج کیا جاسکے ۔