اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری، شہدا کی تعداد میں حیران کن اضافہ 

Israel attack on Al Aqsa Mosque, Israel's Netanyahu, Ashkenazi trip, Israeli missions in UAE, Abu Dhabi

غزہ:اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ۔


تفصیلات کے مطابق غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 170 تک جاپہنچی ہے ،حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث  پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو نے لگا گزشتہ روز بھی غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔